بدھ , 02 دسمبر 2020ء
(523) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے نئی آبادی ٹیلی نار ٹاور کے نزدیکی اطراف کی گلیاں سیوریج اور گندے پانی سے بھر چکی ہیں۔ پانی نے نالیوں سے نکل کر پوری کی پوری گلیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ قرب و جوار کے رہنے والے گھروں کے مکینوں کو مذکورہ صورتحال میں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کچھ جگہوں پر تو خاندان گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ کو علاقائی مسائل اور خاص کر مذکورہ صورتحال سے نبٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہیں تاکہ لوگوں کو سنگین پریشانی سے نجات مل سکے۔