جمعرات , 24 ستمبر 2020ء
(512) لوگوں نے پڑھا
قصور، کوٹ رادھا کشن کے علاقہ بوہڑ میں تین کنال اراضی دین اسلام کی خدمت کیلئے وقف کردی گئی۔ تین کنال اراضی جوئیہ خاندان نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لیے دی۔ اراضی منہاج القرآن اسلامک سنٹرکے نام کی۔ اس موقع پر منہاج القران انتظامیہ کی جانب سے مرحوم کیلئے دعائے خیر کی گئی اور جوئیہ خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دین کی خدمت ایک اہم فریضہ ہے اور اس سلسلے میں جوئیہ خاندان کا کارخیر قابل تحسین ہے۔