جمعرات , 05 نومبر 2020ء
(536) لوگوں نے پڑھا
نیاز ٹاؤن کوٹ رادھا کشن کی عوام کی زندگی اجیرن، عوام گندگی، خراب ٹوٹی سیوریج لائن سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ گلیوں میں گندی نالیوں کی وجہ سے راہگیروں، یہاں تک کے اسکول کے بچوں کا گزرنا بھی محال ہوچکا ہے۔ اہل علاقہ کا شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ تھا کہ فوری علاقے کے اہم ترین مسئلے کا حل کیا جائے نہیں تو ہمارا یہ احتجاج اسی طرح جاری رہے گا۔