اتوار , 23 اگست 2020ء
(492) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھا کشن، نواحی گاوں متھراداس میں اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ضلع قصور عامر گجر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ مجسٹریٹ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول عامر گجر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ کرنے والے کون تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔