پیر , 14 ستمبر 2020ء
(688) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھاکشن میں بروز ہفتہ والے دن شوکت علی میمورئیل سوسائٹی کوٹ رادھاکشن کی طرف سے سی او جواد الحسن گوندل کی صدارت میں منعقدہ ایک تقریب میں سینٹری ورکرز کوٹ رادھا کشن کو میونسپل کمیٹی کوٹ رادھاکشن میں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا شوکت میموریل سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ملک خرم شوکت نے سینٹری ورکرز کے کام کو سراہا انہوں نے کہا کہ ہم لوگ جب سکون سے سو رہے ہوتے ہیں تو یہی سینٹری ورکرز ہمارے پورے شہر کی صفائی ستھرائی کر رہے ہوتے ہیں آخر میں سینٹری ورکر کی چائے اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔ سینیٹری ورکرز نے اس موقع ہر حوصلہ افزائی کرنے پر شوکت علی میمورئیل سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔