بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(384) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھا کشن میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا اسلامی معاشرے کی تشکیل میں استاد کا کردار۔ سیمینار کا مقام سپیرئیر کالج کوٹ رادھا کشن اور مہمان خصوصی پروفیسر فاروق حیات خاں تھے۔ تعلیمی سیمینار کا مقصد اسلامی معاشرے کے قیام میں اساتذہ کرام کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں اسلامی معاشرے میں اساتذہ کرام کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بات ہوئی کہ اساتذہ کرام وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس بچہ یا کوئی بھی طالب علم ایک بڑے وقت کیلئے موجود ہوتا ہے۔ اساتذہ کرام کو طالب علم کو بہتریں اسلامی اقدار سے روشناس کرانے کیلئے ہر ممکن خدمات کی بجااوری کرنی چاہیے اور یہ یقین حاصل کرنا چاہیے کہ طالب علم صحیح سمت گامزن ہے۔ سیمینار میں مختلف شرکا نے اظہار خیال کیا اور اساتذہ کرام کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔