پیر , 07 ستمبر 2020ء
(386) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھا کشن میں نئی انجمن کلاتھ مرچنٹ میدان میں آگئی 15سال سے موجود سابقہ صدر کلاتھ مرچنٹ مہر لیاقت کے خلاف ریفرنڈم شیخ وقاص کھلاتھ ھاؤس میں ہوا جس میں تمام کلاتھ مرچنٹس نے الیکشن کے زریعے نئی قیادت لانے کا مطالبہ کیا ہے شرکا کا کہنا تھا کہ بہت جلد کلاتھ مرچنٹ کے الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔ شیخ وقاص نے صدارت کے لیے الیکشن میں لڑنے کا اعلان کیا۔ کلاتھ مرچنٹس کی اکثریت کی حمایت شیخ وقاص کو حاصل ہوگئی۔ تمام شیخ برادری کی جانب سے بھی شیخ وقاص کی حمایت کا اعلان کیا گیا جس کے بعد قوی امکان پیدا ہوگیا اگلے صدر کے شیخ وقاص منتخب ہوجائیں گے۔