جمعہ , 08 مئی 2020ء
(324) لوگوں نے پڑھا
قصور میں سکیورٹی کے فرئض سرانجام دینے والے پاکستانی فوج کے ایک افسر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی کا واقع پیش آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک فوجی افسر کی جانب سے ایلیٹ فورس کے اہلکار کو ’جی سر‘ نہ کہنے پر تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، سیکنڈ لیفٹننٹ بلال احمد نے پولیس ایلیٹ فورس کے علی زمان نامی اہلکار کو کوٹ رادھا کشن بازار میں افطاری کے وقت کے قریب مبیہ طور پر کسی وجہ سے جی سر نہ کہنے پر دیگر فوجی اہلکاروں کے ذریعے گاڑی میں بٹھایا اور بازار میں گھماتے رہے۔ بعد ازاں ایک متعلقہ پولیس افسر علی زمان کو معذرت کر کے چھڑا لایا۔کانسٹیبل علی زمان کی درخواست پر ٹیم انچارج نے اپنے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ بلال احمد اور ان کے ساتھ تعینات فوجی اہلکاروں کے خلاف فوجی ادارے سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تاہم قصور پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کے بعد دونوں میں صلح کروا دی گئی ہے۔