منگل , 04 اگست 2020ء
(338) لوگوں نے پڑھا
قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو غیرت کےنام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بہن کے ہاتھوں بہن کے قتل کا واقعہ کوٹ رادھا کشن کے گاؤں خوشحال سنگھ میں پیش آیا۔ چھوٹی بہن پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، اہل خانہ اسے منع کرتے رہے لیکن وہ بضد رہی جس پر اس کی بڑی بہن نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔