اتوار , 24 نومبر 2019ء
(299) لوگوں نے پڑھا
ضلع قصور میں کوٹ رادھا کشن ریلوے پھاٹک کے قریب فارمیسی ایک ہفتے میں دوسری بار لٹ گئی۔ تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ریلوے پھاٹک کے قریب فارمیسی پر 3 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایک لاکھ سے زائد کی رقم چھینی۔ 5 روز پہلے بھی اسی فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔