بدھ , 23 ستمبر 2020ء
(349) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق نجی فیکٹری کی بس مزدوروں کو لیکر چھانگا مانگا سے بھوبتیاں چوک فیکٹری میں جا رہی تھی کہ کوٹ رادھاکشن ھندال چوک پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، بس کی زد میں آکر فٹ پاتھ پر بیٹھے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والےافراد کی شناخت مظفر اور وحید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ چار افراد عارف، شہزاد، خالد اور ندیم شدید زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔