جمعرات , 24 ستمبر 2020ء
(748) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھا کشن ڈھڈی میڈیکل اینڈ جنرل سٹور کی شاندار افتتاحی تقریب آج کوٹ رادھا کشن میں ہوئی۔ جس کے بعد لوگوں کو جنرل آئٹم اور ادویات باآسانی اور مناسب ریٹس پر دستاب ہوں گی۔ افتتاحی تقریب میں کوٹ رادھا کشن کی سیاسی و سماجی شخصیت رانا حاجی معشوق علی نے ریبن کاٹ کر کیا دیگر مہمان گرامیوں میں چوہدری ظفر یاسین چوہدری اظہر جاوید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چوہدری سلیم محمد اشرف پرویز اختر محمد شبیر مہران اسلم شہزاد لیاقت محمد صفدر ڈاکٹر جمیل احمد ظفر اقبال و دیگر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ شرکا نے چوہدری مظہر یاسین کو کوٹ رادھا کشن میں بہترین میڈیکل اور جنرل سٹور بنانے پر مبارکباد پیش کی اس موقع ہر میں رزق کی برکت کے لیے خصوصی وعا کی گئی۔