پیر , 14 ستمبر 2020ء
(673) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھا کشن، بلڈ ڈونر سوسائٹی کے راہنما مہر حافظ اشتیاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن میں غریب مفلس اور بے سہارا مریضوں کےلیے مفت خون کی سپلائی کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔ یہ بلڈ ڈونر سوسائٹی اپنے وسائل کے پیش نظر ضرورت مندوں کے کام آتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بلڈ ڈونر سوسائٹی کے شانہ بشانہ چلیں گے، خود بھی خون کا عطیہ دیں گے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں گے انہوں نے عوام الناس سے خون کا عطیہ دیتے رہنے کی درخواست کی ہے یہ کارخیر نہ صرف ضرورت مندوں کے لئے بہت اچھی بات ہے بلکہ لوگوں کیلئے دارین کے نجات کا بھی ذریعہ بنے گا۔