پیر , 28 ستمبر 2020ء
(335) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھاکشن میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان میں تین بچوں سمیت میاں بیوی بھی شامل ہیں ذراٸع کے مطابق نوید نامی شخص کے گھر اس کا بہنوٸی گلشاد اپنی بیوی بچوں سمیت آیا ہوا تھا کہ تیز بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گر گٸی ۔ جس کے سبب ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جن کی شناخت گلشاد ، شگفتہ، مریم، آمنہ، علی حیدر کے نام سے ہوئی ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔