پیر , 31 اگست 2020ء
(359) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھاکشن، کوٹ رادھاکشن میں انتہائی افسوسناک واقعے میں موسلادھار بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گاؤں بھوتن پورہ میں موسلادھار بارش غریب خاندان کے لیے موت کا پیامبر ثابت ہوئی۔ مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے تمام افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو نے آپریشن کرتے ہوۓ ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں جبکہ ایک لڑکی کو زندہ بچا لیا گیا۔افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں گلشاد، شگفتہ، 2 سالہ علی حیدر ۔7 سالہ آمنہ اور 4 سالہ مریم شامل ہیں۔ بدقسمت خاندان کا سربراہ بچوں کو نانا نانی سے ملوانے اپنے سسرال آیا ہوا تھا مقامی پولیس و دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔