بدھ , 23 ستمبر 2020ء
(311) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف واڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور ہسپتال میں مریضوں کو مزید سہولیات بہم پہچانے کے لیے ایم ایس ڈاکٹر اشرف کو احکامات جاری کیے۔