منگل , 01 جولائی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے پشاور کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب نواں شہر کے شہید شعیب علی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کتابوں کے شوقین حضرات کیلئے شاندار موقع، بیش قیمت کتابیں اپنی مرضی کے دام میں صحافی شاکر اللہ مزدوری کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ پشاور میں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی قیمتیں متعین تازہ ترین خبریں

پولیو کو ہرانے والے پشاور کے ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل

پولیو کو ہرانے والے پشاور کے ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل
Junaid بدھ , 25 نومبر 2020ء (527) لوگوں نے پڑھا
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل عزم و حوصلے کی ایسی مثال ہیں، جنہوں نے پولیو وائرس کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور اپنے عمل سے دوسروں کے لئے مثال بن گئے۔ بلاشبہ پولیو وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے معاشرے میں باہمت لوگوں کی کمی نہیں جو نہ صرف معذوری کو اپنی طاقت بنا دیتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی مثال بن جاتے ہیں ایک ایسے ہی ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل ہیں جنہوں معذوری کو کامیابی کے راستے میں رکاوٹ بالکل نہیں بننے دیا اورعزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ ڈاکٹر سمیع اللہ خلیل بچپن میں پولیو وائرس کا شکار ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور جدوجہد جاری رکھی، آج وہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں اسکن اسپیشلسٹ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ اسپتال میں اپنی خدمات بہتر طریقے سے نبھاتے ہیں وہ انتہائی خوش اخلاق ہیں اور ان سے اسٹاف بھی خوش نظر آتا ہے۔ ڈاکٹر سمیع اللہ خیل نے کہا کہ اہلخانہ، اساتذہ اور لوگ مل کر جب آپ کی مدد کرتے ہیں تو آپ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں، میں نے بھی بہت تکلیف میں زندگی گزاری لیکن الحمد اللہ آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر معذوری سے بچائیں۔
  • بچے
  • شخصیت
  • پولیو
  • تعلیم
  • صحت
  • بچے اور کنبے
  • اسکول

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now