Junaid
اتوار , 27 دسمبر 2020ء
(693) لوگوں نے پڑھا
ایبٹ آباد، نواں شہر سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام اور پاک فوج و حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کاروائی ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کی گیا جبکہ جبکہ آپریشن میں پاک فوج کے حوالدار شعیب علی شہید ہوگئے، ان کے ننھے بیٹے نے اپنے والد کی شہادت پر فخر کیا ہے اور خود بھی پاک فوج میں شامل ہونے کا عزم کیا ہے، حوالدار شعیب علی کے والد بھی پاک فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ مرحوم حوالدار نے لواحقین میں والد، معذور والدہ، بیوی، دو بیٹیاں اور 1 بیٹا چھوڑا ہے۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے پاک فوج کے جوان شعیب علی کو خوب خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر نعرہ تکبیر اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوان ملک و قوم کی خاطر اپنی دھرتی وطن پر جان نچھاور کرچکے ہیں۔ میری دھرتی نیوز ملک کے تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔