منگل , 16 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے پشاور کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب نواں شہر کے شہید شعیب علی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کتابوں کے شوقین حضرات کیلئے شاندار موقع، بیش قیمت کتابیں اپنی مرضی کے دام میں صحافی شاکر اللہ مزدوری کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ پشاور میں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی قیمتیں متعین تازہ ترین خبریں

پشاور میں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی قیمتیں متعین

پشاور میں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی قیمتیں متعین
Junaid بدھ , 16 دسمبر 2020ء (635) لوگوں نے پڑھا
پشاور، معروف انڈین اداکاروں دلیپ کمار، راج کپور کے پشاور میں موجود گھروں کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ دونوں گھروں کی قیمتوں کا تعین ضلعی انتظامیہ نے کیا۔ دلیپ کمار کے گھر کی مجموعی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے جبکہ راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ آثار قدیمہ نے دونوں لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو میوزیم میں بدلنے کیلئے یہ اقدام کیا۔ محکمہ اثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکرٹری ثقافت کو درخواست ارسال کردی۔ 1988 میں دلیپ کمار نے اپنے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنے گھر کی دہلیز کو چوما تھا اور میڈیا کے سامنے اپنے بچپن کی یادیں دہراتے رہے تھے۔ دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا ہوا ہے۔ دلیپ کمار کا گھر پشاور کے قصہ خوانی بازار جبکہ راج کپور کا گھر حویلی دلگران کے علاقے میں واقع ہے۔ دونوں اداکار انڈین فلم انڈسٹری میں اپنی ایک  الگ شناخت رکھتے ہیں  دونوں کے چاہنے والے نا صرف برصغیر پاک و ہند بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فنکاروں کے گھر ہمارا قومی ورثہ ہے اس لئے ہم اسے میوزیم بنا کر عوام کیلئے کھولنا چاہتے ہیں۔          
  • خیبر پختونخواہ
  • حکومت
  • پاکستان
  • قصہ خوانی بازار
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now