Junaid
پیر , 14 دسمبر 2020ء
(542) لوگوں نے پڑھا
ایبٹ آباد کے دو مشہور منشیات فروشوں حماد رفیق اور کامران عرف نوزی کو مختلف تھانہ جات میں درج منشیات میں ملوث ہونے کے کیسز میں سزا سنادی گئی۔ جج مدثر ترمذی نے دونوں ملزمان کو 3،3 سال قید اور پانچ لاکھ فی کس جرمانہ کی سزا سنائی عدم آدائیگی کی صورت میں 6،6 ماہ قید بھگتنی ہوگی۔ ملزم حماد رفیق کا تعلق بانڈہ غزن سپلائی جبکہ کامران نوزی کا صبح کالونی نواں شہر سے ہے۔ تھانہ کینٹ میں ملزم حماد رفیق کے خلاف ایک سال قبل 1045 گرام اور کامران کے خلاف 425 گرام چرس رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔