Junaid
جمعرات , 10 جون 2021ء
(984) لوگوں نے پڑھا
دینی تعلیم کے سماجی، معاشی اور سیاسی پہلوؤں کو بھی عام کرنے کی غرض سے معاشرے میں موجود ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) کے پشاور کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ وارسک روڈ پشاور میں ادارے کے مہتمم اعلٰی مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری نے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی ان کے ساتھ دیگر مفتیان و علماء کرام بھی موجود تھے اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ادارے کا مرکزی کیمپس لاہور جبکہ، کراچی، سکھر۔ ملتان، صادق آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی چھوٹے بڑے کیمپسز واقع ہیں جہاں ادارے میں مروجہ تعلیم کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو دین کی جامعیت (شریعت، طریقت، سیاست) پرمبنی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ادارے کے مکمل تعارف کے لئے لنک پر کلک کریں