اتوار , 06 جون 2021ء
(484) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ کے علاقے مشن کلونی میں نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد شہباز نامی نوجوان ریلوے لائن پار کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے جانبحق شخص کی شناخت جلد کرلی جائے گی۔