جمعرات , 08 جولائی 2021ء
(664) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ بائی پاس پر واقع کیسا منٹو شادی ہال نزد گورنمنٹ ہائی اسکول میں 10 جولائی 2021 بروز ہفتہ رات 8 بجے پہلا ہمیش گل باجوڑ ٹینس بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پورے رائیونڈ شہر سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کھیل کے دوران پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو موٹرسائیکل بمعہ ٹرافی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 15000 روپے روپے نقد رقم بمعہ ٹرافی انعام میں دی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی انٹری فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ میچ کے آخری دن موبائل فون بذریعہ قراندازی فراہم کئیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے 4691401-0309، 6806553-0306 اور 0033667-0300 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔