پیر , 24 مئی 2021ء
(640) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ میں کوٹ رادھا کشن روڈ پر واقع انڈس ہسپتال کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق راؤ ٹریڈرز پر 2 مسلح ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ دوکان مالک کے مطابق ڈاکو واردات میں 3 لاکھ سے زائد نقد رقم لےکر فرار ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ شہریوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چوروں اور ڈکیتوں کے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔