ہفتہ , 05 جون 2021ء
(573) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ کے علاقے سے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم گلبرگ ٹاؤن سے موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوا تاہم کھارا چوک پر ناکہ بندی کے دوران اسے گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ وہ میانوالی کا رہائشی ہے اور ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے جسے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔