پیر , 05 جولائی 2021ء
(680) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ میں ڈیفنس روڈ پر نجی یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جانبحق جبکہ 2 عورتیں شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں موٹر سائیکل پر سوار شخص موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ رکشے میں سوار 2 مسافر خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو کے عملے نے جانبحق شخص اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ پولیس نے رکشے کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔