پیر , 24 مئی 2021ء
(478) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ کے علاقہ سینما روڈ پر ایک گلی میں چوری کی انوکھی واردات ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور گلی میں داخل ہو کر گھومتا رہا، جب اس نے گلی میں کسی بھی شخص کو موجود نہ پایا تو گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول چوری کرکے فرار ہوگیا۔ شہری نے چوری کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد کہا کہ اس چور سے محتاط رہا جائے اور اگر اسے کہیں دیکھا جائے تو فوراََ پولیس کو اطلاع فراہم کی جائے۔
دئیے گئے لنک کے ذریعے چور کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔https://fb.watch/5ICAuBmDLh/