پیر , 25 جنوری 2021ء
(404) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ میں فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اڈا پلاٹ میں بچوں کی آپس میں معمولی سی لڑائی ہوگئی جو بعد میں بڑوں کے جھگڑے کا سبب بن گئی۔ امجد کا اپنے محلہ دار بھٹی سے جھگڑا ہوا جس پر بھٹی نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر امجد، 13 سالہ ایمان فاطمہ اور 12 سالہ صائم شدید زخمی ہو گئے۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچی جس پر علاقہ مکینوں نے کہا کہ اگر پولیس وقت پر پہنچ جاتی تو ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا تھا۔