جمعرات , 21 جنوری 2021ء
(358) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں رائیونڈ کے علاقہ کھارا چوک میں روہی نالے کے قریب اسپیئر پارٹس کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 2 موٹر سائیکل سواروں نے دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر دکان میں گھس کر مالک سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ دکان مالک کی جانب سے پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئےاور متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے اور جلد ہی انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔