جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(509) لوگوں نے پڑھا
لاہور کی تحصیل رائے ونڈ میں قبضہ مافیا نے قبرستان کی زمین کو بھی نہ چھوڑا۔ محکمہ مال کے راشی افسران نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی رائے ونڈ کے 4 قبرستانوں میں قبضہ گروپ نے تعمیرات قائم کر دی ہیں ، قبرستانوں کی جگہ کم پڑنے پر شہری پریشان ہیں۔ رائے ونڈ میں قائم کسی بھی ہاوسنگ سوسائٹی نے قبرستان کےلیے جگہ نہیں چھوڑی جس کا سارا بوجھ مقامی قبرستانوں پر پڑ رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی غفلت کے سبب لینڈ مافیہ کو قبرستان کی اراضی پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع ملا ۔ قبضے کے دوران پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔ .