منگل , 17 نومبر 2020ء
(301) لوگوں نے پڑھا
ضلعی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ نے رائے ونڈ جماعت کے شرکا کو سیکیورٹی کور فراہم کرنے کے لئے 30 سے زائد پلاٹون بھیجے۔ جبکہ گذشتہ ہفتے کے دوران 250 اہلکار مذہبی اور سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ تبلیغی اجتماع میں شریک افراد بے فکر ہو کرعبادت کر سکیں اور پر امن ماحول میں اپنے گھروں کو واپس بھی جا سکیں ۔