بدھ , 20 جنوری 2021ء
(675) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ کے علاقہ سندر بھائی کوٹ میں سیوریج کا گندہ پانی ندی کا منظر پیش کرنے لگ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ٹریفک جام رہنے کی وجہ سےلوگون کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے شہر کی صفائی کے لئے کوئی بھی عملی اقدام نہیں کیا جا رہا۔ اہلِ علاقہ نے شہری انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کروایا جائے تاکہ شہری اس پریشانی سے بچ سکیں۔