جمعہ , 26 مارچ 2021ء
(378) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں رائیونڈ کے علاقہ نھلا میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ مقامی قبرستان میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے تلاب بن چکا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر انتظامیہ بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ گلیوں میں پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے کہیں بھی آنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قبرستان میں گندہ پانی کھڑا رہتا ہے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر نہیں جا سکتے۔ انہوں نے سیاسی نمائندوں اور متعلقہ محکمے کے افسروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اعلٰی حکام اس مسئلے کو جلد از جلد حل کروائے تاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔