جمعرات , 05 نومبر 2020ء
(340) لوگوں نے پڑھا
رائے ونڈ روڈ پر بحریہ آرچرڈ کے قریب ورکرز ویلفیئر گرلز ہائی سکول کی بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9طالبات اور خاتون ٹیچر زخمی ہو گئیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں کو آغاز کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت رائے ونڈ روڈ پر بحریہ آرچرد کے قریب ڈمپرٹرک اور سکول وین میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 9طالبات اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔چار طالبات کو جناح ہسپتال جبکہ 5 کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ۔ترجمان کے مطابق افرینہ احمد،ماریہکا بازو ملٹی پل فریکچر ہے جبکہ ثمرین کے ہیڈ انجری ہے، ٹیچر رضوانہ کوثر ٹیچر کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔