پیر , 04 جون 2018ء
(360) لوگوں نے پڑھا
محلہ مرتضیٰ آباد میں پہلا 8 روزہ راﺅ توفیق اینڈ العمر ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ جمیل الیون رتی پنڈی نے جیت لیا، کرکٹ ٹورنامنٹ میں چکوال، اوکاڑہ، ساہیوال، پتوکی اور رائے ونڈ کی 80 ٹیموں نے حصہ لیا، مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماءسردار عادل عمر امیدوار قومی اسمبلی 136،شوکت نمبردار، ہارون نور، راﺅ عتیق نے اول آنے والی جمیل الیون رتی پنڈی الیون کے کپتان کو موٹرسائیکل اور ٹرافی پیش کی، دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم عرفان ایسوسی ایٹ رائے ونڈکوکیش پرائز اور ٹرافی دی گئی، مہمان خصوصی سردار عادل عمر نے ٹاس کرکے افتتاحی شارٹ کھیلا، شائقین کو بھی بذریعہ قرعہ اندازی موبائیل فونز، شرٹس کیپ دئےے گئے، کمنٹری کامران نمبردار اور صلاح الدین نور نے کی، انتظامیہ میں زین شاہد اور چودھری اختر خاں نے خصوصی کردار ادا کیا۔