اتوار , 22 دسمبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ رائے ونڈ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز ہو گیا

 رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز ہو گیا
جمعرات , 05 نومبر 2020ء (293) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے نواحی قصبے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز ہو گیا ہے، شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رائیونڈ اجتماع میں 30 ہزار افراد شرکت کریں گے جن کو عالمی کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور کے رائیونڈ اجتماع میں 18 سال سے کم اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد شرکت نہیں کر پائیں گے جبکہ اجتماع کے شرکاء کے لیے سنیٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں منتظم اجتماع کا کہنا ہے کہ فاصلے کی بھی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے سکیورٹی انتظامات سنبھال لیے ہیں اور اس حوالے سے ڈی آئی جی اشفاق نے بتایا کہ 2 ہزار افسران اور جوان اجتماع کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ ڈی آئی جی اشفاق نے کہا کہ حفاظتی انتظامات مکمل ہیں، شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔
  • مذہب
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now