جمعرات , 29 اپریل 2021ء
(479) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرکے 4 رُکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کو کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ نواز کو 3 ساتھیوں الطاف، عمران اور سہیل سمیت گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تلاشی ملزمان کے قبضے سے 4 موٹرسائیکلیں، 2 عدد پستولیں اور انکی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے رائیونڈ اور اسکے گردونواح میں 1 درجن سے زائد کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چاروں افراد کو حوالات میں بند کردیا۔