ہفتہ , 24 اپریل 2021ء
(435) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ میں صوئے آصل روڈ محلہ ابوبکر کالونی کے قریب واقع فلائی اوور پر سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے فلائی اوور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوٹ پھوٹ، سیوریج اور بارش کا پانی فلائی اوور پر کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ فلائے اوور سے گزرتے وقت نا صرف گاڑیوں کو تقصان پہنچتا ہے، سڑک پر موجود گڑھوں کی وجہ سے اکثر حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائی اوور کی مرمت کروائی جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔