جمعہ , 22 جنوری 2021ء
(391) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ کے علاقہ مشن کالونی میں ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بچہ اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا اور قیصر نامی ملزم بہانے سے اس کو اپنے گھر لے گیا اور وہاں جا کر اسکو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ معلوم ہونے پر بچے کے لواحقین کی جانب سے تھانہ مشن کالونی میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا گیا جو ایس ایچ او سید ثقلین شاہ نے فوراََ درج کر کے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردی۔ تاہم 3 دن گزر جانے کے باوجود انوسٹیگیشن ونگ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جس پر متاثرہ بچے کے لواحقین سڑک بند کر کے سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیں اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیں۔