ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء
(240) لوگوں نے پڑھا
رائے ونڈ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے واردات کے دوران خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہو گئے. بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقہ کلے دا کوٹ میں تین مسلح ڈاکوغضنفر نامی شہری کے گھر میں داخل ہوئے اورلوٹ مار کے بعد گھرمیں موجود خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کے سربراہ غضنفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے