اتوار , 16 مئی 2021ء
(388) لوگوں نے پڑھا
رائیونڈ میں سلطانکے کے علاقہ سندر میں گتے کے گودام میں آگ لگی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگتے ہی اس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔ شہریوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے سے کوٸی بھی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔