بدھ , 04 نومبر 2020ء
(589) لوگوں نے پڑھا
ریلوے حکام کا رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لئے ٹرینوں کو سٹاپ دینے کا فیصلہ، سٹاپ کی اجازت کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رائیونڈ اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیے بذریعہ لاہور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین کو سٹاپ کی اجازت دے دی گی ۔ 4 اور5، 8اور9 نومبر کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر 5 منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔