ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء
(232) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشے پر سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ رائے ونڈ روڈ پر بھوبتیاں کے قریب پیش آیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد موٹر سائیکل رکشے پر فیکٹری جا رہے تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد، زاہد علی، محمد فاروق، زریاب اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔