منگل , 29 ستمبر 2020ء
(229) لوگوں نے پڑھا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید سمیت دیگر بھی ہمراہ.ڈی سی لاہور دانش افضال نے سب رجسٹرار آفسز میں انتظامات کا جائزہ لیا.سب جسٹرار آفسز میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی. انتقال اراضی کیسز، وراثتی اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ سب رجسٹرار آفسز میں آئے ہوئے سائلین سے بات چیت کی. سائلین سے ان کے کیسز، ان کے حل اور انتظامیہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ دونوں آفسز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ریونیو سے متعلقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گی۔ عوام الناس کے مسائل کو اولین بنیادوں پر ترجیح دینے کو کہا گیا۔ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ جہاں تک ممکن ہو سکے ان کی شکایات کا ازالہ فوری کیا جائے۔ سائلین کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ ان کے کام میں تاخیر نہ ہونے دی جائے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور عوام الناس کی سہولیات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے.