منگل , 20 اپریل 2021ء
(730) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں موجود نادرہ آفس میں سہولیات کے فقدان سے شہری پریشان ہوگئے۔ شہریوں کے مطابق نادرہ عملے کے افراد وقت سے پہلے ٹوکن دینا بند کر دیتے ہیں اور لوگوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے جبکہ اگر کوئی سفارشی آجائے تو اسے وقت ختم ہونے کے بعد بھی ٹوکن فراہم کیا جاتا ہے، اگر عملے سے پوچھا جائے کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہو تو بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا ہم اعلٰی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ پیش آنے والے مسائل کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے اور تاخیر کرنے والے عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔