منگل , 21 جنوری 2020ء
(308) لوگوں نے پڑھا
رکشہ ڈرائیور قاسم متہ گائوں سے نوید احمد،وقاص اور آصف کو رکشے پر رائیونڈ کی جانب لے کر آرہا تھا جب بھبہ روڈ پر پہنچا اچانک سامنے سے تیز رفتار چنگ چی رکشہ اس سے آٹکریا جس کے نتیجہ میں رکشے کا ڈرائیور قاسم نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں باقی تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے بتائی گئی ہے ۔تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں رکشوں کو قبضہ میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے