جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(286) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے ڈینگی کے دورے جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لینے کے لئے یوسی 120 کا دورہ کیا ۔عدنان رشید نے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈینگی لاروا کا معائنہ کیا۔ ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا ہو یا ڈینگی دونوں سے بچاوٗ کے لیے انتظامیہ متحک ہے تاکہ عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولت مل سکے۔