پیر , 23 نومبر 2020ء
(790) لوگوں نے پڑھا
سپئریر کالج رائیونڈ میں سالانہ مقابلہ حسنِ قرأت و نعت ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں معروف عالم دین ناصر مدنی اورچوہدری احسان الحق ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ سپئریر کالج کے طلباء کے مابین مقابلہ حسنِ قرأت و نعت ﷺ منعقد ہوا۔ سپئریر کالج کے پرنسپل عقیل احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا کے ساتھ دین کی تعلیم اور معلومات بھی انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کالج دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔ ڈائریکٹر سپریئر کالج حاجی محمد اشفاق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں مقابلہ حسنِ قرأت و نعت ﷺ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔