پیر , 07 دسمبر 2020ء
(373) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور کا رائے ونڈ میں جعل سازی سے زمین اپنے نام منتقل کروانے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ 80 کنال جگہ کو جعلی وارث بنا کر اسکا انتقال کروایا گیا تھایہ 80کنال زمین عیدل نامی پارسی شخص کے نام پر تھی۔ 2014 میں اس کا جعلی وارث بنا کر اس کو ٹرانسفر کیا گیا تھا ضلعی انتظامیہ لاہور نے موضع رائے ونڈ میں 80 کنال جگہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بھاری مشینری سے اس پر قائم سٹریکچرز کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ نے آپریشن کی نگرانی کی۔ اس کے علاوہ پندرہ دکانوں، دو مارکیٹوں، دو بڑے سٹوروں، چار ڈیروں کو مسمار کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ واگزار کروائی گئی جگہ کو نزول اراضی قرار دے دیا گیا ہے۔