Javed
منگل , 08 دسمبر 2020ء
(533) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ضلع استور کے دورے کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی تعمیر وترقی کے وژن کو عملی جامعہ پہنائیں گے، گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دینگے صحت اور تعلیم کا بجٹ بیس فیصد کیا جائیگا، صوبے کے تمام اضلاع میں صحت کے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، توانائی، سیاحت اور معدنیات جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ استور ویلی روڈ کو ایکسپریس وے بنایا جائیگا جس سے استور میں سیاحت کے حوالے سے نئے باب کا آغاز ہوگا، عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے، معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو اٹھانے کیلئے بھی اقدامات کرینگے، استور اور صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی دور کی جائیگی، میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کی جائیگی، عوام نے جو عزت دی ہے اس پر ہم عوام کے مشکور ہیں، پورے گلگت بلتستان میں جہاں سکول اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر سکول اپ گریڈ کئے جائینگے، شونٹر ٹنل کی تعمیر کو عملی جامعہ پہنایا جائیگا ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا اور صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائینگے جو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے استور دورے کے موقع پر استور کے عوام نے مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال کیا۔